اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی کے بعد پنجاب سے کتنی خواتین گرفتار ہوئیں؟رپورٹ

پنجاب پولیس نے نو مئی کے واقعات میں ملوث خواتین کی گرفتاریوں اور رہائی سے متعلق رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔

خبروں کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں کتنی خواتین ملوث تھیں؟ خواتین کی گرفتاریوں اور رہائی کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ تیار کرلی گئی اور یہ رپورٹ آئی جی پنجاب نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پیش کردی۔

9 مئی کےحملوں میں ملوث خواتین رعایت کی مستحق نہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ8 شہروں سے 66 خواتین کو گرفتار کیا گیا، لاہور سے 37، فیصل آباد سے 8، راولپنڈی سے 12، گجرات اور چکوال سے ایک ایک، پاکپتن سے2خواتین اور ملتان سے 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 خواتین کی شناخت پریڈ کروائی گئی اور 38 خواتین کو ضمانتوں پر رہائی ملی۔