اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شام میں امریکی ہیلی کاپٹر گر گیا،درجنوں فوجی زخمی

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ شمال مشرقی شام میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر حادثے میں 22 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی شام میں معمول کی پروز پر جانیوالے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے واقعے میں 22 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے 10 کو طبی امداد کیلئے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کی سربراہی کرنیوالے ادارے سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ اتوار کو پیش آنیوالے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم دشمن کی جانب سے کسی قسم کا حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔

امریکا: 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ :9 فوجی ہلاک

داعش کے خاتمے کیلئے شام میں تقریباً 900 امریکی فوجی تعینات ہیں جن میں سے اکثریت مشرقی علاقوں میں موجود ہیں، ان علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران امریکی فوجیوں پر متعدد حملے کئے جاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں ہونیوالے حملوں اور جوابی حملوں کے دوران مارچ میں 25 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک بھی ہوا تھا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ داعش کے کسی بڑے خطرے میں تبدیل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔