پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ10 روز سے جیل کے چھوٹے کمرے میں بند ہوں، طبیعت ٹھیک نہیں۔
لاہور میں عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں، میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی۔
پرویزالہی (ق) لیگ میں نہیں آسکتے،نئی پارٹی بنا لیں؟چوہدری شافع
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں؟ جس پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا، پریس کانفرنس کیسے کردوں؟
طبعیت ٹھیک نہیں ہے، پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،دوائی بھی نہیں دیتے،پرویز الہی #pervaizelahi #jail #pressconference #sheikhrasheed #BushraBibi #Gujrat #lahore #mohsinnaqvi #BabarAzam #HareemShah #AudioLeaks #ImranKhan #BreakingNews pic.twitter.com/I7zeIF6hc6
— News Alert (@TheNewsAlertPK) June 13, 2023
پرویز الہی نے مزید کہا کہ میری حالت دیکھ رہے ہیں، مجھے اس حالت میں پیش کیا ہے۔