اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین کو اعتماد کی ضرورت ہے،دوستی مضبوط کرنا ہوگی،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک چین دوستی کی راہ میں جو بھی رکاوٹ آئے اسے ملیا میٹ کردینا چاہیے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کو اعتماد کی ضرورت ہے، چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، چین نے اپنے پیسوں سے گوادر میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ بنایا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ عدالت نے کرنا ہے،فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے 10 سال پورے ہو گئے، اس منصوبے میں پاکستان کی ترقی کا راز ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چین کے حوالے سے پالیسی کو تسلسل سے اپنایا، سی پیک صرف ایک سڑک نہیں اس کے ساتھ بہت سے اور منصوبے منسلک تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی وحدت کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جائیں گے، روس کو بھی ابھی سمجھ آگئی ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے ہیں، ہم نے پہلے ہی سے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی تائید کی ہے۔