اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایلون مسک نے14سالہ گریجویٹ کو سافٹ ویئر انجینئرکی نوکری دے دی

ایلون مسک نے اپنے سب سے کم عمر ملازم کی بھرتی کاا علان کرتے ہو ئے 14 سالہ گریجویٹ کو اسپیس ایکس کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینیئر بھرتی کیا ہے۔

کیرن کوازی نو سال کی عمر میں کالج گئے، 11 برس کی عمر میں جامعہ میں داخلہ لیا اور اگلے تین برس میں انہوں نے یونیورسٹی آف سانتا کلاراسے گریجویٹ بھی کر لیا، غیر معمولی ذہانت اور حلاحیت کے حامل کیرن اب ایلون مسک کی نظر میں آگئےاور انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور انجینیئرنگ میں ڈگری لی ہے۔

ایلون مسک نے انہیں ملاز مت کا خط دیدیا ہے اور اب وہ اگلے ماہ اسپیس ایکس کمپنی میں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی تیاری میں بطورسافٹ ویئر انجینئرنگ کام کریں گے ۔

بچے کے والدین کہتے ہیں کہ وہ پیدائشی فطین (جینیئس) ہے اور و ہ صرف دو سا ل کی عمر میں طویل جملوں میں گفتگو کر سکتا تھا،نو عمر طالبعلم نے اس اہم خبر بھی سکون رہتے ہو ئے اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

کیرن نے اپنے لنکڈان اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ” میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطور سافٹ ویئرانجینیئر کا م کا آغاز کر رہا ہوں ، جہاں میں اسٹارلنک انجینیئرنگ ٹیم کا حصہ ہو ں۔