اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دوست ممالک کہتے تو کچھ نہیں مگر قرض پر چہرے سوال کرتے ہیں؟وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست کہتے تو کچھ نہیں مگر ان کے چہرے سوال کرتے ہیں ہم کب تک قرض لیں گے۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، چین سے ایک ارب ڈالرز آچکے ہيں، یو اے ای اور قطر پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچيں، الزامات نہ لگائيں اور معاشی ایجنڈا بنائيں تو ہم مل کر پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلوا سکتے ہیں۔ حکومت آئے یا جائے یہ معاشی ایجنڈا قائم رہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو قرضوں سے فائدہ حاصل کرکے ان کو کامیابی سے واپس کر دیتی ہیں، ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی چاہیے۔

وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کی وزیر اعظم کی موجودگی میں خلاف ورزی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی، نوجوان ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، حکومتیں انڈسٹری نہیں لگاتیں، حکومت زراعت کو بڑھانے کیلئے سہولتیں فراہم کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر انویسٹمنٹ کی، پنجاب میں لاکھوں لیپ ٹاپس میرٹ پر فراہم کیے، میرٹ سے ہٹ کر کسی ایک کو بھی لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا، لیپ ٹاپس سے متعلق بہت سے الزامات کے تیر چلائے گئے، نوجوان اپنی محنت اور قابلیت سے عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنائیں گے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج معاشی چینلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم ضرور ان مشکل حالات سے بھی نکل آئیں گے، قوم مشکلات سے نکلنے کا فیصلہ کرلے تو کوئی ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔