اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

الیکشن بامقصد ہوئے تولڑوں گا،ہم ڈلیور کرنے میں ناکام رہے:شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن )کےرہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ استعفیٰ دے چکا ہوں، اب ن لیگ کا عہدیدار نہیں ہوں، انتخابات با مقصد ہوں تو حصہ لوں گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف سے پارٹی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں ملاقات کی ۔

گیس و بجلی کی ذمہ داری صوبے لے لیں، وفاق کنگال و بیروزگار ہے؟شاہد خاقان

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف میرے دوست اور بھائی ہیں، خدشات نہیں رکھے مشاورت کی، سیاسی تحفظات ہوتے ہیں، ذاتی تحفظات نہیں،، نئی پارٹی نہیں بنا رہا، استعفیٰ دے چکا ہوں، اب ن لیگ کا عہدیدار نہیں ہوں، انتخابات با مقصد ہوں تو حصہ لوں گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ہرجماعت اقتدار میں رہی،لیکن ملکی حالات نہیں سدھرے، ملک کو آگے لے کر چلنے کیلئے راستے کا تعین کرنا ہے۔ملک کو آگے لے کر چلنے کیلئے ہر کسی کو ڈائیلاگ میں شامل ہونا چاہیے۔