اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دورہ امریکا مودی کیلئے بڑی شرمندگی،کانگریس کی بھارت پر کڑی تنقید

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ میں قدم رکھتے ہی شرمندگی اٹھانا پڑی۔

امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کی طویل تاریخ ہے ،اس کے باوجود مودی تاریخ ہے ، اسکے باوجود مودی کو امریکی دارلحکومت میں پلیٹ فارم پیش کرنا شرمناک ہے ۔

راشدہ طلیب نے نریندر مودی کی خطاب کیلئے بلائے گئے ایوان کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ پہنچنے پر 75 ارکان کانگریس اور ایوان نمائندگان نے بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا ۔

امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں بھارت کے اندر مذہبی عدم برداشت، بڑھتی ہو ئی سیاسی گھٹن ،آزادی اظہار اور انٹریٹ کی بندش جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

امریکی صدر کیجانب سے بھارتی و زیراعظم کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ سے متعلق اراکین کانگریس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو مودی سرکار میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہو ئی مذہبی انتہا پسندی پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔