اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صدر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023ء سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔

جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔

صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر2023ء کو عہدے کا حلف لیں گے ۔

سپریم کورٹ میں کوئی گروپنگ نہیں،جسٹس قاضی فائزعیسی

قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، آپ کوئٹہ و کراچی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد قانون کی تعلیم کیلئے لندن چلے گئے۔

لندن سے واپسی پر آپ 30 جنوری 1985 کو بلوچستان ہا ئی کورٹ میں ایڈووکیٹ کے طور پر رجسٹرڈہوئے اور پھر مارچ 1998 میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنے۔

5 اگست 2009 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو براہ راست بلوچستان ہائیکورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان ہا ئی کورٹ وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ میں جج مقرر ہونے سے قبل 27 سال تک وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے ۔

وہ اس دوران بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، سندھ ہا ئی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن آف پاکستان کے تاحیات رکن بنے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔