اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چین:ریسٹورنٹ میں دھماکا 31 افراد ہلاک، 7 زخمی

چین کے بار بی کیو ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی مغربی چین میں بار بی کیو ریسٹورنٹ گیس دھماکے سے کم از کم 31 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد7 ہے جن میں سے ایک کی حالت خراب ہے ، دو لوگ جھلس گئے تھے ، دو کو معمولی چوٹیں آئی تھیں اور دو کو شیشےلگنے کی وجہ سے خراشیں آئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کیلئے ممکن کوششیں کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ دھماکہ کے بعد 100 سے زائد افراد اور 20گاڑیوں کو اس علاقے سے باہر نکال لیا گیا ہے ۔

دھماکے کے فوراََ بعد پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک ، شیئر ہولڈراور عملے سمیت 9 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے،اور انکے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔