اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیس،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت2 ججزکےاعتراضات

سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت عدالت کا 9رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت کہا کہ اٹارنی جنرل آپ روسٹرم پر آئیں کچھ کہنا چاہتا ہوں ، عدالتوں کو سماعت کا دائرہ اختیار آئین کی شق 175 دیتا ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھاکہ صرف اور صرف آئین عدالت کو دائرہ سماعت کا اختیار دیتا ہے ، ہر جج نے حلف اٹھایا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں یہاں خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ، جسٹس قاضی عیسیٰ نے اس پر کہا کہ آپ سیاسی بیان باہر جا کر دیں۔

صدر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ کل مجھے تعجب ہوا کہ رات کو کازلسٹ میں نام آیا ، قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو قانون بننے سے پہلے8 رکنی بینچ نے روک دیا تھا، اس قانون کا کیوں کہ فیصلہ ہوا اس پر رائے نہیں دو ں گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اس سے پہلے ایک 3 رکنی بینچ جسکی صدارت میں 5 مارچ کو کر رہا تھا، 5 مارچ والے فیصلے 31 مارچ کو ایک سرکولر کے ذریعے ختم کر دیے جاتے ہیں ، ایک عدالتی فیصلے کو رجسٹرار کی جانب سے نظر انداز کیا گیا ، یہ عدالت کے ایک فیصلے کی وقعت ہے۔

پیپلزپارٹی رہنمااعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت معطل

فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پھر اس سرکولر کی تصدیق کی جاتی ہے پھر اسے غلطی سے واپس لیا جاتاہے ، غلطی ہو تی ہے ، ہم انسان ہیں ، مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے ، اس پر 8 اپریل کو میں نے نوٹ لکھا جو ویب سائٹ پر لگا پھر ہٹا دیا گیافائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ میں اس بینچ کو نہیں مانتا، لیکن سماعت سے معذرت نہیں کر رہا ، اس موقع پر جسٹس طارق مسعود نے کہاکہ میں قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں ۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس کیس میں بیٹھ کر سماعت کریں، یہ اہم کیس ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کیس سننا چاہیے، چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ اس کا کچھ کرتے ہیں،اس کے بعد بینچ سماعت سے اٹھ کرچلا گیا۔

عدالتی عملے کے مطابق ڈیڑھ بجے دوبارہ بینچ سماعت کرے گا۔