اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی6 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخواکے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہو ئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جون کی شام کو ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو اتھا ، سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا، انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔