اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب، صحت کارڈ پر دل اور گائنی کا مفت علاج بند

پنجاب میں صحت کارڈ پر نجی اسپتالوں میں دل اور گائنی کا مفت علاج کی سہولت ختم کر دی گئی ۔

صوبہ پنجاب میں صحت کارڈ پرنجی اسپتالوں میں دل اورگائنی کا مفت علاج بند کردیا گیا ہے، اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے ساتھ اس حوالے سے نیا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا 65 ہزار تک تنخواہ یا انکم کے حامل افراد صحت سہولت کارڈ پر نجی اسپتال سے علاج کروا سکیں گے۔لیکن علاج کے لیے اب 30 فیصد رقم جیب سے ادا کرنی ہوگی۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ فیملی ہیڈ کے صحت سہولت کارڈ میں بیلینس صفر کردیا گیا ہے۔صحت کارڈ کے تحت 63فیصد نے نجی،37 فیصد مریضوں نے سرکاری اسپتالوں سے علاج کرایا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اسٹیٹ لائف سے نئے معاہدے کے لیے وفاق کو تجاویز ارسال کردی گئی ہیں۔