اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خاتون جج دھمکی کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نےعدالت میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

latest urdu news

چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے روسٹرم پر کہا کہ میں نے 27 سال قبل انصاف کی بالادستی کے لیے سیاسی جماعت بنائی ، میں نے آج تک ایک گملا بھی نہیں توڑا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں خاتون جج کی عدالت گیا اور کہا میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں ، میں نے ردعمل میں جوش خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا تھا ، اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔