اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کا بیٹا فروخت کر دیا

والدین نے آئی فون خریدنے کے لئے اپنا آٹھ ماہ کا بچہ فروخت کر دیا۔ والدین کا تعلق بھارت مغربی بنگال کے ضلع پرگناس سے ہے، انہوں نے انسٹاگرام ریلز بنانے کی خاطر آئی فون خریدنے کے لیے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے والے سامنے آیا جب اس بچے کے والدین کے ہاتھ میں پڑوسیوں نے آئی فون دیکھا، آئی فون دیکھنے پر پڑوسیوں کو شک گزرا اس کی وجہ ان کے حالات کی خرابی تھی ان کا مشکل سے گزارا ہوتا تھا۔

ان کو شک گزرا کے انہوں نے آئی فون کیسے لے لیا، جب ان سے پڑوسیوں نے بچے کی بابت پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ایک رشتہ دار کے پاس ہے۔

latest urdu news

شک گزرنے پر محلے داروں نے کونسلر کو بتایا جس نے فوری طور پر پولیس کو بلا لیا، جب پولیس نے بچے کے بارے میں تفتیش کی تو انہوں نے بچے کو بیچنے کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ انسٹاگرام ریلز بنانے کے لئے اس رقم سے آئی فون خرید لیا ہے، انہوں نے اپنا بچہ قریبی علاقے میں ایک خاتون کو بیچا تھا۔

پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور آٹھ ماہ کے بچے کو بھی بازیاب کرا لیا ہے، پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔