اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزاررہا،گھر جانے کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نظربندی کے احکامات معطل کرکے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

نظربندی سے متعلق ایم پی او آرڈر جاری کرتے ہوئے اختیار سے تجاوز کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے تاہم دونوں رہنماؤں کو اسلام آباد سے باہر جانے اور میڈیا پر بیان دینے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری شوکاز نوٹس پر ڈی سی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

latest urdu news

عدالت نے ایس ایس ایس پی آپریشنز پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ متعقلہ ایس ایچ او اور ڈی پی او دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس بابر ستار نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کیا آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ سب کے سب اندھے ہیں؟ شہریار آفریدی سے اڈیالہ جیل میں کون کون ملا؟سپرنٹنڈنٹ جیل سے تفصیل بھی طلب کرلی گئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی سی صاحب آپ نے اپنے شوکاز کا جواب جمع کرایا؟ شہریار آفریدی جیل میں بیٹھ کر جنھیں تشدد پر اکسا رہا تھا، ان میں سے کوئی گرفتار ہوا؟ جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم تو ماسٹر مائنڈ کے پیچھے ہی جائیں گے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جو کچھ پڑھا گیا وہ پولیس سسٹم کا مذاق اڑا رہا ہے،فیصلہ کر لیں کہ ملک کو آئین کے تحت چلانا ہے یا نہیں۔