اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لیبیا میں تباہ کن سمندری طوفان،5 ہزار سے زائد اموات

سمندری طوفان نے لیبیا میں تباہی مچا دی ، 5 ہزار 200 اموات ریکارڈ

سمندری طوفان نے لیبیا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جسکے نتیجے میں اموات کی تعداد 5 ہزار 200 ہوگئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بڑی اموات ہونے کے ساتھ سیلابی ریلوں میں 10ہزار افراد لاپتا ہو گئے ہیں ۔

لیبیا حکام کا کہنا ہے کہ درنہ شہر کی لاتعداد کالونیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں ، درنہ اور قریبی علاقوں میں زیادہ تباہی ڈیم ٹوٹنے سے ہوئی ۔

latest urdu news

تفصیلات کےمطابق سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔