اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستانی صرف 2ماہ میں 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے

صرف 2 ماہ کے دوران پاکستانیوں نے چائے پر 31 ارب 64 کروڑ روپے خرچ کر دیے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں 31 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

رواں مالی سال 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی چائے درآمد کی گئی جبکہ اگست 2023 میں 15 ارب 91 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال اگست میں 10 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔