اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بجلی چوروں سے 7 ارب سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ

ملک میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں اب تک 7 ارب سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے 7 ارب 88کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے ہیں اور اب تک 2301 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار 47 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔

راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جرمانوں اور وصولیوں کے لیے نہیں مفت خوری کے رویے میں تبدیلی کے لیے ہے۔