اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کندھ کوٹ:گھر میں راکٹ پھٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے ، راکٹ کا یہ گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا ، اور بچے یہ گولہ گھر لے آئے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ، جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

latest urdu news

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راکٹ لانچر گوٹھ میں کیسے پہنچا ، کوئی اسلحہ کی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی ؟ کیا گوٹھ میں ڈکیتو ں کے سہولت کار موجود ہیں ؟راکٹ لانچر کیسے بلاسٹ ہوا تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔