اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چینی ہیکرز کا امریکہ پر حملہ،وزرات خارجہ کا اہم ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ

چینی ہیکرز نے امریکی وزرات خارجہ کا کمپیوٹر سسٹم ہیک کرکے 60 ہزار ای میلز چوری کر لی ہیں ، جسکے بعد امریکی محکمہ خارجہ کا اہم اور حساس ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر ایرک شمٹ کے عملے نے ای میلز چوری ہونے کے معاملے پر آئی ٹی حکام کی ارکان پارلیمنٹ کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائیں ۔

چین سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے وزارت خارجہ کے مائیکروسافٹ ای میل پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر لی تھی ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

رکن کےبقول امریکی سینیٹ کے آئی ٹی حکام نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ چینی ہیکرز نے وزارت خارجہ کے 10 مختلف ای میل اکاؤنٹس سے 60 ہزار سے زائد ای میلز چوری کی ہیں۔

امریکی آئی ٹی حکام نے بریفنگ میں ان افراد کے نام اور عہدے نہیں بتا ئے جن کی ای میلز ہیک کی گئی تھیں تاہم ان میں سے ایک کےسوا باقی تمام مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل میں تعینات تھے۔