اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

21اکتوبر کیلئےموبائل ایپ بنوائی ہے ،کون جلسے میں کون گھر سب پتہ چل جائے گا،رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو500 بندے لانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق را ثا اللہ نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کیلئےموبائل ایپ بنوائی ہے جو بتائے گی کہ بندہ جلسےمیں ہے یا گھر بیٹھا ہے، صوبائی اسمبلی کے امیدوار 500افراد کی لسٹ اور گاڑیوں کے نمبر بھیجیں گے۔

کم از کم ہر صوبائی حلقہ سے 500 افراد آنے چاہیے جن کے نام کی لسٹ پیشگی جمع کرانی ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ ایک ہی رہا ہے اس سے کبھی ہم پیچھے نہیں ہٹے، خوشحالی کی طرف بڑھتی ہوئی قوم کو دوبارہ دلدل میں دھکیلا گیا، میاں نواز شریف نے جن کرداروں کا نام لیا ،کیا وہ قصور وار نہیں؟۔

latest urdu news

جو ملک کے ساتھ ہوا کیا ہم اس پر افسوس بھی نہ کریں؟جن لوگوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کئے کیا ان کو معافی ملنی چاہیے؟ کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر جو لوٹ مار ہوئی اس کا کون ذمہ دار ہے؟ جس جتھے نے 9 مئی برپا کیا ہے ان کو کوئی رعایت نہیں ملے گی؟۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ مزید کہنا تھا کہ جس نے2مرتبہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے اس کو موقع دیا جائے ، 28جولائی2017کو رکنے والے سفر کو دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے۔