اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی اورمونس الٰہی کی ق لیگ میں واپسی کاکوئی چانس نہیں:چوہدری شافع

مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کی( ق) لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں۔

خبروں کے مطابق لاہور میں سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ضیا ءکے سربراہ اعجاز الحق نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ ملاقات میں چوہدری سالک اورچوہدری شافع بھی موجود تھے۔

latest urdu news

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شافع حسین کا کہناتھاکہ پرویز الٰہی اور مونس کی (ق) لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں، جس حد تک حالات پہنچ گئے ہیں، بہتر ہے دونوں خاندان اپنی علیٰحدہ علیٰحدہ سیاست کریں۔

اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، نوازشریف کا استقبال ہتھکڑیوں سے ہوگا یا پھولوں کی پتیوں سے؟ کچھ نہیں کہہ سکتا، شہباز شریف جو پیغام لندن لے کر گئے تھے ، دیکھنا ہوگا اُس کا ردِ عمل کیا آتا ہے۔