اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

50ملین سے زائد ڈالر گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف

کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے ، اس کے علاوہ امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں۔

ڈالر برآمدگی کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

latest urdu news

ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے بڑے مگر مچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔

مافیاز کی فہرستوں میں شامل افراد اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری، کھارادر، میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرتب فہرستوں میں شامل افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔