اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں منظور کر لیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

latest urdu news

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔ عمران خان نے اپنی درخواستوں میں کہا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں ۔