اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گھریلو ملازمہ تشدد کیس:رضوانہ نے چہل قدمی شروع کردی

تین ماہ سے جنرل اسپتال میں زیرعلاج گھریلو تشدد کی شکار ملازمہ رضوانہ نے اب چلنا شروع کردیا۔

رضوان کے علاج کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرجودت سلیم نےبتایا کہ رضوانہ کا 90 فیصد علاج مکمل ہو چکا ہے اور اس نے اب چلنا بھی شرو ع کردیا۔

اسلام آباد کے تھانہ ہمک میں 24 جولائی کو کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر سول جج عاصم حفیظ کی رہائشگاہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس حکام نے تفتیش کا آغاز کیا تو ابتدا میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالا اور لاہور میں متعدد چھاپے مارے گئے مگر سول جج یا ان کی اہلیہ تک نہ پہنچ سکے۔

سول جج کی اہلیہ شامل تفتیش ہوئیں اور عدالت کے حکم پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔