اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

انگریزوں کی کوشش تھی علما کو احساس کمتری میں مبتلا کیا جائے:فضل الرحمان

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جنوری میں جب الیکشن ہوں گے تو آدھے ملک میں برف باری ہو رہی ہوگی۔ نوا ز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا بیانہ ترک نہیں کیا۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغانستان میں روس آیا ہم نے افغانستانٓ کی حمایت کی۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں ۔جے یو آئی ف نے عوام کے حقوق کیلیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ حکومتی معاملات میں بھی علمائے کرام نے بہترین کام کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے بھی جزوی طور پر وزارتیں چلائی ہیں۔ یہ بھی نہیں سوچا جاتا ان کے پیچھے کون ہے۔ عوام ان سے امیدیں وابستہ کر لیتی ہے۔ روزانہ کوئی نئی جماعت یا شخصیت ایک آئیڈیل نعرہ دیتی ہے۔ بہت سی سیاسی جماعتیں ایسی ہوتی ہے جنہیں دنیا دیکھتی ہے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ تو چلتا رہتا ہے۔ ہماری معیشت تباہ، بھوک و افلاس مہنگائی ہمارا مقدر بن چکی ہے۔ حضرت ابراہیم نے اللہ سے امن مانگا،خوشحال معیشت مانگی۔امن بنیادی چیز ہے، جان و مال کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ اللہ سے رشتہ ٹوٹ جائے تو وہ قوم غلام بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں انگریزحکومت کی کوشش تھی کہ علما کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ انگریزوں کی کوشش تھی کہ علما کو احساس کمتری میں مبتلا کردیا جائے۔