اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمن بھی فلسطین کا دفاع کرے گا

اسرائیل کیخلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہوگیا ۔

لبان کی حز ب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کیجانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ داغے گئےاور فائرنگ کی گئی ہے ، 5 روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبد المالک بدر الدین الحوثی نے بھی امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پر بارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا ۔