اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جائیداد کی لالچ میں بیٹوں نے سگے باپ کو قتل کردیا

دیپالپور میں بیٹو ں نے جائیداد کیلئے اپنے باپ کو موت کو گھاٹ اتار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جائیداد کے تنازعے پر گھر والوں کوموت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، ایسے خوفناک واقعات عدم برداشت کی واضح مثال بھی ہیں۔

latest urdu news

اس طرح کا واقعہ دیپالپور کے منڈی احمد آباد میں پیش آیا جہاں بیٹوں نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کردیا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول محمد اکرم کے بھانجے کی مدعیت میں بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ بھانجہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول محمد اکر م کے دوسری شادی کرنے پر بیٹوں کو رنج تھا ۔