اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کے پیش نظر ہر شخص غم میں مبتلاہ ہے، پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

دفتر خارجہ نیوز کانفرنس کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح کیا، پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی، توقع ہے کہ یو این سیکیورٹی کو نسل غزہ کی صورتحال پر اقدمات کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اعلامیے کا خیر مقدم کرتا ہے ، اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی مطالبہ کیا گیا۔

latest urdu news

غزہ معاملے پر ترکیے کیجانب سے گارنٹر کی بات کی گئی، گارنٹر پلان سے امن آتا ہے تو پاکستان خیر مقدم کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، انہیں ملک چھوڑنے کی تاریخ دی ہے، کسی بھی ملک میں غیر قانونی طریقے سے نہیں رہا جاسکتا ہے۔