اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالت نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد جلانے والے ملزم کو 3 بار سزائے موت سنا دی

پشاور: عدالت نے کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے جلانے والے ملزم کو تین بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔

عدالت نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانےکے بعد قتل کر کے جلانے والے سفاک ملزم آصف رضا ملنگ کو3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ جرمانے کی سنا دی۔

پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش نے جنسی تشدد کے بعد بچی کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزم آصف رضا ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا تھا، ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش بھی جلائی تھی اور پھر ملزم نے جلی ہوئی لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ بڈھ بیر میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، پولیس نے تحقیقا ت مکمل کرکے عدالت میں چالان جمع کرا دیا تھا۔

عدالت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد اسے تین بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ 8 سالہ بچی کے قتل کا واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا، واقعے کیخلاف علاقے کی عوام نے کئی روز تک کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا تھا۔