اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 جوان شہید،6دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پاک فوج کے4 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا بھی مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سےمقابلےمیں 3 جوان بھی شہید ہوئے، لانس نائیک تبسم الحق ،سپاہی نعیم اختر،سپاہی عبد الحمیدشہداء میں شامل ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، مقابلےمیں سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔