اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب حکومت کا فلسطین میں ڈاکٹرزاوردوائیں بھیجنے کا فیصلہ

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پنجاب حکومت نے طبی عملہ اور دوائیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبروں کے مطابق نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ فلسطین میں سب سے زیادہ ضرورت میڈیکل کیئر کی ہے، طبی عملہ بھیجنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں زخمیوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر، نرسز وہاں جائیں گے، ہمیں صرف وفاقی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ فلسطینی سفیر کو طبی عملے، دوائیں بھیجنے کی پیشکش سے آگاہ کردیا ہے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام ادویات بینک قائم کیا جارہا ہے۔

نگراں وزیر صحت نے کہا کہ میو اسپتال میں فلسطینی شہریوں کے لیے بلڈ بینک قائم کیا جارہا ہے، ہم خود وہاں پہنچ کر زخمیوں کا علاج کریں گے۔