اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے 10 رہنماؤن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان اور علی امین گنڈا پور بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

عدالت نے طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں، دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔

عدالت نے یہ حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قراردیا جا چکا ہے، ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔