اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف بہادر بنیں مقابلے میں الیکشن لڑیں،یاسمین راشد

نواز شریف بہادر بنیں میرے مقابلے میں الیکشن لڑیں ، یاسمین راشد کا چیلنج

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چلینج دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہیں تومیرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں۔ ان کو الیکشن کے لیے باہر سے لایا گیا ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہو وہ باہر ہو۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ ہمارے کیسز کا چالان 3،4 ماہ سے آج تک نہیں آیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں 6 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ یہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنا ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے۔ جن کیسز میں گرفتار کیا گیا اس وقت میں گھر پر تھا۔