اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صنم جاوید نے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کیجانب سے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

صنم جاوید نے درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے رپورٹ دی گئی کہ صنم جاوید کیخلاف 2 مقدمات ہیں جبکہ اسے ضمانت کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی گئی لہذا پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عسکری ٹاور حملہ کیس سےڈسچارج ہونے والی صنم جاوید کو عدالت کے احاطے سے نئے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

latest urdu news

پولیس نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں گرفتارکیا گیا، پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکن مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صنم جاوید کی رہائی کے بعد گرفتاری کے کیس میں سماعت ہوئی تھی۔

پولیس نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں صنم جاوید کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا اور ملزمہ کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناخت پریڈ کی اجازت مانگی۔

عدالت نے ملزمہ کی نئی مقدمے میں شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناخت پریڈ کی اجازت مانگی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او نے رپورٹ دی، ملزمہ کیخلاف 2 کے علاوہ کوئی کیس نہیں، سی سی پی او رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کے نئے مقدمے میں گرفتاری غیر قانونی ہے۔