اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایلون مسک کا غزہ کا دورہ کرنے سے انکارکر دیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے حماس کی جانب سے غزہ کے دورے کی دعوت پر وہاں جانے سے انکار کر دیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے غزہ جانے سے انکار کیا۔

انہوں نے ایک صارف کی پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ جانا خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں جانا خطرناک لگتا ہے، مگر میرا ماننا ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر خوشحال غزہ تمام فریقین کے لیے بہترین ہوگا۔

ایلون مسک نے غزہ کو اسٹار لنک فراہم نہ کرنے پر اسرئیل سے اتفاق کر لیا

خیال رہے کہ اس سے قبل بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے ایلون مسک کو غزہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا، ویسے غزہ کا دورہ بھی کریں اور وہاں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

ایلون مسک نے رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا۔