اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 سے بریک لینے کا فیصلہ

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی دورہ جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ٹیسٹ میچز کیلئے وہ بدستور موجود ہوں گے۔

ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی آمد کی خبریں 

حالیہ ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی نے انتہائی شاندار پرفارمنس دکھائی تھی۔ وہ 11 اننگز میں تین سنچریوں کی مدد سے 765 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ویرات کوہلی اس وقت لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے تھے۔