اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے ہمشکل کے چرچے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جہاں ایک طرف آسٹریلیا کیخلاف بھارت کے ویرات کوہلی کی اننگز کے چرچے ہیں ۔

دوسری طرف کوہلی کے ہمشکل کارتک شرما کا تعلق بھارت کے شہری چندی گڑھ سے ہے جب کہ وہ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں۔

کارتک شرماکا کہنا تھا کہ وہ کہیں بھی جائیں تو لوگ انہیں ویرات کوہلی سمجھ کر انکے ساتھ تصویریں بنوانے لگتے ہیں لیکن وہ کرکٹ کا جنون رکھنے کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کی ہی طرح دکھتے ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

کارتک نے کہا کہ انکی خواہش ہے وہ ویرات سے مل کر انہیں بتائیں کہ وہ انکے کتنے بڑے فین ہیں، کارتک کے چہرے کے خدوخال کو دیکھیں تو وہ ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتے ہیں اور انکی داڑھی کا اسٹائل بھی کرکٹر سے ملتا جلتا ہے ۔

کارتک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو وزٹ کیا جائے تواندازہ ہوتا ہے کہ وہ خود بھی ویرات کوہلی سے خاصے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ انکے اکاؤنٹ پر کرکٹ کھیلنے کی بھی کئی ویڈیو موجود ہیں۔