اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عدالتوں اور احتساب کے اداروں پر اعتمادختم ہو چکا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدالتیں اور احتساب کے ادارے مذاق بن گئے، ان دونوں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ طاقتور کے لیے قانون اور انصاف موم کی ناک ہے، اقتدار میں ہونے اور نہ ہونے پر انصاف کے معیار بدل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان ملک بچا سکتے ہیں، 8فروری کو سٹیٹس کو کی سیاست دفن کر دیں،عوام ووٹ کی طاقت سے لٹیروں اور ظالموں کا احتساب کریں۔

دنیا میں حق اور باطل کی جنگ لڑی جا رہی ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ قرض اتارو ملک سنوارو سے لے کر روٹی، کپڑا، مکان تک کرپشن کی داستانیں ہیں، تبدیلی کے نام پر بھی قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔