اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رانا ثنا اللہ نے کہا میں کمزور تھا آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکا: عمران ریاض

معروف یوٹیوبر اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ گمشدگی کے دنوں میں سب سے زیادہ یاد اللہ کی آئی۔

عمران ریاض خان نے یوٹیوب پر دیے گئے ایک انٹریو میں کہا کہ گمشدگی کے دوران میری حالت اس سے بھی گئی گزری تھی جو مجھے آپ نے گھر پہنچنے پر پہلی بار دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات جو مجھے سب سے زیادہ محسوس ہوئی وہ یہ تھی کہ میں کوئی غدار نہیں تھا، میں نے اس ملک کے راز تو فاش نہیں کیے، میں دشمن ملک کے ساتھ تو نہیں ملا۔

گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف

انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ایسی بات نہیں کہ جو اس ملک کے نظریات کے خلاف ہو۔جو بات میں کر رہا تھا وہ اختلاف رائے میں آسکتی ہے، وہ بات کوئی بھی کسی سے بھی کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ گمشدگی کے دوران سب سے زیادہ یاد اللہ کی آئی اس کے بعد ہر روز یادوں کا ایک نیا سلسلہ ہوتا تھا، کبھی ماں کبھی والد اور کبھی دوستوں اور کبھی گزرے ہوئے وقت کو یاد کیا۔

عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے میرے لیے آواز آٹھائی سب کا شکر گزار ہوں، مجھے معلوم تھا والد میری واپسی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستانیوں نے2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ علیزہ سحر اور حریم شاہ کو سرچ کیا

ایک سوال کے جواب میں عمران ریاض نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ رانا ثنا اللہ میرے لیے کچھ نہ بھی کرسکے لیکن میرے خلاف نہیں جائیں گے، بعد میں پتا چلاکہ رانا ثنااللہ نے میرے خلاف پراپوگینڈا کیا۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ واپسی کے بعد رانا ثنااللہ کی ٹیم کے ساتھ رابطہ ہوا جس پر پیغام ملا کہ وہ تمام سیاسی بیانات تھے میں آپ کے لیے کچھ نہیں کرسکا کیونکہ میں کمزور تھا۔