اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کچھ بھی ہو جائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد، پی ٹی آئی چیئرمین بیریسٹرگوہر نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کرد یا۔

نجی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیریسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہو جائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا اور سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔

پی ٹی آئی ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ،بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 550 سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی درخواستیں مسترد ہوئیں، جن میں سے پی ٹی آئی کے 380، (ن) لیگ کے 28 جبکہ پی پی کے 40 کاغذات مسترد ہوئے، یقینا کچھ ٹیکنیکل پوائنٹ بھی اٹھائے گئے ہیں کہ نومینشن فارم پر سائن موجود نہیں ہے۔