اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سنیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سنیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹے خرم لطیف کو لاہور میں تھانا مزنگ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کھوسہ کیخلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

بلا لینے والے خوش نہ ہوں، کل شیر اور تیر کا نشان بھی لیا جاسکتا ہے: لطیف کھوسہ

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خرم لطیف کھوسہ نے 15 سے 20 وکلا کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور بھی ہوئے۔