اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خاتون 40 منٹ مردہ رہنے کے بعد زندہ ہوگئیں 

یارکشائر، انگلینڈ کی ایک شہری خاتون جوکہ 3 بچوں کی ماں ہیں، اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، تاہم 40 منٹ کے بعد انہوں نے زندہ ہوکر ڈاکٹر سمیت تمام لوگوں کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹی بورٹوف اپنے گھر پر موجود تھیں جب انکے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیا، انکے پارٹنز اسٹو بھی اس وقت انکے ساتھ گھر پر ہی تھے، اچانک اسٹو نے دیکھا کہ کرسٹی لاؤنج میں رکھے صوفے پر بے حس و حرکت پڑی ہیں، جب اسٹو نے انکے نبض چیک کی تو اس نے حرکت کرنا بندکر دی تھی جسکا مطلب تھا کہ وہ مرچکی ہیں۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل افراد 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

اسٹو فوری طور پر انہیں ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر تک انکو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ مایوس ہو گئے، ڈاکٹروں نے کچھ دیر تک انکو زندہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ مایوس ہو گئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا، ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد کرسٹی کے اہلخانہ اور عزیزوں کو کہہ دیا تھا کہ انکی جان بچنا مشکل ہے ، یہاں تک کہ کرسٹی کے پارٹنز اسٹو کو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ خاتون کے جنازے کے انتظامات کرنا شروع کریں تاہم جب کرسٹی کو ہوش آیا تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے تھے۔