معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کا انکشاف کر دیا

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کے بارے میں انکشاف کر دیا۔

حمائمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر انکے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

حمائمہ ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں بچپن میں سلمان خان کے پوسٹ کارڈ خریدا کرتی تھی، مجھے ” سلو “ کی وجہ سے فلموں میں دلچسپی ہوئی اور ان سے ہی متاثر ہونے کے بعد میں نے اداکارہ بننا چاہا۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل افراد 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

حمائمہ ملک نے سلمان خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دنیا کے خوبصورت ترین مرد اور میرا پہلا کرش ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔