اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شاہین آفریدی کا نام ٹی 20 ٹیم آف دا ائیر میں شامل

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2023 کی تینوں فارمیٹس کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے کی ٹیم آف دا ایئر میں کوئی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بنا سکا، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی 20 ٹیم آف دا ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا کپتان، رواں سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، کین ولیمسن،جو روٹ، ہیری بروک، ٹام بلنڈل، رویندر جڈیجا، روی چندرن آشوین، مچل اسٹاک اور اسٹوارٹ براڈ بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل افراد 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

ون ڈے ٹیم میں 6 بھارتی کرکٹرز کے نام شامل ہیں، روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شبھ من گل، ویرات کوہلی، ٹریوس ہیڈ، ڈیرل مچل، ہینرک کلاسن، مارکو جینسن، محمد شامی، ایڈم زیمپا، بمرا اور کلدیپ یادو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔

فاف ڈو پلیسی کرک انفو کی 2023کی ٹی20ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ یشوی جیسوال، شبھ من گل، گلین میکسویل، سوریا کمار یادو، ہینرک کلاسن، سکندر رضا، شاہین آفریدی، ڈینئل سیمز، راشد خان اور نیتھن ایلسن ٹی 20ٹیم کا حصہ ہیں۔

بچوں کی موجیں، موسم سرما کی چھٹیوں میں 10 روز کا اضافہ