اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں شدید برف باری

سعودی عرب تبوک ریجن میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

برف باری کی وجہ سے پہاڑی سلسلے نے سفید چادر اوڑھ لی، اس سے پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا۔

پہاڑی سلسلہ تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے، برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں شہری اس علاقے میں پہنچ گئے۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل افراد 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

موسم سرما کے دوران اللوز پہاڑ پر ہر سال برفباری ہوتی ہے اور وہ برف سے ڈھک جاتا ہے، مہم جوئی کے شوقین سیاح بھی اس موسم میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

اللوز پہاڑ کی اونچائی سطح سمندر سے دوہزار 580 میٹر ہے جس کے پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔