اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان لاہور کے بعد میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے بعد میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔

عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جس کیخلاف انہوں نے ٹربیونل میں اپیل دائرکی تھی۔

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری افضل نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی تھی جس میں پی ٹی آئی علی ظفر نے دلائل دیے تھے جبکہ ٹربیونل نے 7 جنوری کو اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

الیکشن ٹربیونل نے آج فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل مسترد کر دی اور انہیں الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کا آر او فیصلہ برقرار رکھا۔

اس سے قبل الیکشن ٹربیونل عمران خان کو این اے 122 لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے چکا ہے، عمران خان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں این اے 122لاہور، این اے 89 میانوالی اور اسلام آباد شامل ہیں تاہم دو حلقوں سے انہیں الیکشن ٹربیونل نے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔