اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے سینٹ کی قرارداد کی روشنی میں عام انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ملک میں 8 فروری کو شیڈولڈ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

urdu breaking news

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا ہے کہ آپ کی قرارداد کا جائزہ لیا، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی مشاورت سے 8 فروری کو پولنگ تاریخ کا اعلان کیا۔

سینیٹ میں 8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرانے کیلئے ایک اور قرارداد جمع کرائی گئی جو فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی۔