اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بلا چھین لیا اور پچ اکھاڑ دی گئی لیکن ہم مرد ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے، بابر اعوان

اسلام آباد، تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بلا چھین لیا اور پچ اکھاڑ دی گئی لیکن ہم مرد ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہم سے بلا چھین لیا گیا ہے اور پچ اکھاڑ دی گئی ہے، نواز شریف پہلے بھی 2 چیف جسٹس سے لڑائی کرکے جا چکے ہیں۔

urdu breaking news

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا، ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چک سکے گی، یہ ساری کوششیں ہو رہی ہیں کہ میدان چھوڑ دیں لیکن ہم مرد میدان ہیں، چاہتے ہیں وکٹ بھی ہو پچ بھی اور مخالف بھی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پچ اکھاڑ دی گئی، وکٹ اٹھا کے لوگ بھاگ گئے، بلا ہم سے چھین لیا گیا، اب وہ کہتے ہیں خالی ہاتھ لڑیں، اسکے باوجود ہم الیکشن سے نہیں نکلیں گے۔